دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعہ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 22700کیوسک اور اخرج 56000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد5400 کیوسک اور اخراج5400 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد12600کیوسک اور اخراج23000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 10500 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد73400 کیوسک اور اخراج 69400کیوسک،چشمہ میں آمد69900 کیوسک اور اخراج 59000کیوسک، تونسہ میں آمد58400 کیوسک اور اخراج48800 کیوسک، پنجند میں آمد2800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد 41500 کیوسک اور اخراج 35000 کیوسک، سکھر میں آمد31000 کیوسک اور اخراج 6000 اور کوٹری بیراج میں آمد3700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1460.34 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.692 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1146.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.641 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں