متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سیکرٹری چوہدری بشیر کی پینشن بحال، سابق چیئرمین صدیق الفاروق اور سیکرٹری میاں قدیر کے احکامات غیر قانونی قرار

جمعہ 16 نومبر 2018 16:30

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سیکرٹری چوہدری بشیر کی پینشن بحال کر دی گئی ہے اور وفاقی سیکرٹری نے بورڈ کے سیکرٹری کو تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین صدیق الفارو ق اور سابق سیکرٹری میاں عبدالقدیر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے چوہدری بشیر احمد جو کہ سابق سیکرٹری اور ممبر بورڈ بھی تھے کو اہم ترین فیصلوں میں انکی مرضی کی رائے نہ دینے پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے غیر قانونی طور پر 1998سے جاری پینشن میں بغیر کسی اختیار اور کسی تحریری حکم کے کمی کر دی تھی جسکے خلاف چوہدری بشیر احمدنے وفاقی سیکرٹری برائے وزارت مذہبی امور کو ٹرسٹ بورڈ کے اس فیصلے کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے انکی اصل پینشن کی بحالی کی درخواست دی جس پر وفاقی سیکرٹری نے مکمل تحقیق کے بعد قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نہ صرف چوہدری بشیر کی درخواست کو منظور کیا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کو انکی اصل پینشن جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں