ریلوے لاہور ڈویژن نے 16 ڈپٹی ڈرائیورز کو ڈرائیورز کے طور پر ترقی دیدی

جمعہ 16 نومبر 2018 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے 16 ڈپٹی ڈرائیورز کو ڈرائیورز کے طور پر ترقی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل مکینیکل انجینیئر محمد ادریس نے ترقی کیلئے تمام ضروری محکمانہ پروسیس مکمل کرنے کے بعد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت کے مطابق 16 ڈپٹی ڈرائیورز سکیل 12 سے ڈرائیورز سکیل 14 پر ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے ڈپٹی ڈرائیورز میں صدیق احمد، ضیاالدین حیدر، غلام عباس شاہ، فیاض رسول، عبدالواحد، محمد احمد، طاہر انجم، شکیل احمد، ایم جاوید رضا، امتیاز احمد، سجاد احمد مغل، عابد حسین، ایم ندیم صفدر، محمد افضل جمال، نزیراحمد اور غلام عباس شامل ہیں۔ یاد رہے یہ ترقی ڈپٹی ڈرائیورز کی سنیورٹی، میرٹ اور اگلے پانچ سالوں میں ڈرائیورز کی کیٹیگری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں