قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 16 نومبر 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان قومی بچت سکیم کے نظام کو فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتا ہے ،قومی بچت سکیم کے کھاتہ داروں کے اکائونٹس سے غیر قانونی طریقے سے رقوم نکلوانے کے پے در پے واقعات اس قومی ادارے کی کارکردگی بارے عوامی تشویش کے بڑھنے کا موجب ہیں۔

(جاری ہے)

ان واقعات سے اس قومی ادارے کی ساکھ جس طرح متاثر ہو رہی ہے وہ قابل توجہ ہے۔ کیونکہ یہ ادارہ اس وقت 70 لاکھ افراد کی نقدی کا امین ہے اگر اس ادارے کا اعتماد اور ساکھ خراب ہونے سے ملک کے سب سے بڑے انویسٹمنٹ ادارے کو نقصان ہو گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں