حضرت میاں میر ؒکی395ویں سالانہ عرس مبارک کی 3روزہ تقریبات کا آغاز

جمعہ 16 نومبر 2018 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) مخدوم پیر سید انوار الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سجادہ نشین نے حضرت میاں میرؒ کے 395ویں سالانہ عرس مبا رک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر سید نوید الحسن گیلانی ، پیر سید عمیرالحسن گیلانی ایڈووکیٹ ، پیر سید رضاگیلانی ایڈووکیٹ ، پیر سید شہباز بخاری ایڈووکیٹ ، دانیا ل ملک، سید فرید الحسن گیلانی اور برطانیہ سے آئے ہوئے پیر سید حبیب الحسن گیلانی بھی موجود تھے ۔

رسم چادر پوشی میں ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین ،مریدین،عقیدت مندوں اور خصوصاً بھارت سے آئے سکھ برادی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سجادہ نشین پیر سید انوار الحسن گیلانی نے رسم چادر پوشی کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کروائی اورزائرین میں لنگر تقسیم کیا اور حضرت میاں میر ؒ کی تعلیمات اور خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں