بلدیہ عظمیٰ کے نوزونزکے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 16 نومبر 2018 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے نوزونزکے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے کھاڑک نالہ اور شاہ نور سٹوڈیوسے 24 عارضی تجاوزات ہٹادیں۔

راوی زون اسکواڈنے شاہ عالم مارکیٹ سے 10عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

(جاری ہے)

داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے نقی مارکیٹ مال روڈسے 13عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔سمن آباد زون اسکواڈ نے عید میلاد النبیؐ کے راسے سے بینرز اتار دئیے۔ نشتر زون اسکواڈ نے نشتر کالونی ، چندرائے روڈسے 35عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے برکت مارکیٹ سے 21عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔شالامار زون اسکواڈ نے شاہ بدر دیوان اور جمعہ بازار سے 18عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ واہگہ زون اسکواڈ نے فتح گڑھ کنال بینک روڈ سے 12عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ عزیزبھٹی ٹائون اسکواڈ نے انفنٹری روڈ سے 11عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 10افراد کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں