چوہدری منظور احمد کی زیر صدارت اجلاس صوبے بھر میں یوم تاسیس منانے کا فیصلہ

جمعہ 16 نومبر 2018 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب آفس میں جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد کی زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں صوبے میں بھرپور طریقے سے یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا پنجاب میں بھٹو ازم کو ایک بار پھر زندہ کیا جائے گا 30 نومبر کو پارٹی کا اکانواں یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائیں گے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں