پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کیچپ، ساسز اور مائیونیر یونٹس کی چیکنگ

صوبہ بھر میں 39 بڑے پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 5 فیکٹریاں سیل،7 کو بھاری جرمانے پروڈکشن یونٹس کو وارننگ نوٹس جاری ،4600 لیٹر ناقص کیچپ، 70 کلو سٹارچ، 15 کلو ٹیکسٹائل کلر موقع پر تلف

جمعہ 16 نومبر 2018 22:29

لاہور(این این آئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے ڈائریکٹر جنر ل پنچاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایات پر اشیاء خورونوش کو انڈسٹری کی سطح پر ٹھیک کرنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں 39 بڑے پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی ۔جعل سازی،ملاوٹ اور ناقص انتظامات پر 5 فیکٹریوں کو سیل، 7 یونٹس کو بھاری جرمانے اور 26 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

4600 لیٹر ناقص کیچپ، 70 کلو سٹارچ اور 15 کلو ٹیکسٹائل کلر موقع پر تلف کر دیے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ملاوٹ اور جعل سازی کے خاتمے کے لیے اشیائے خورونوش کو انڈسڑی کی سطح پر ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 39 بڑے پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی ۔

(جاری ہے)

جعل سازی ،ملاوٹ اور ناقص انتظامات پر کیچپ،ساسز اور مائیونیز بنانے والی 5فیکٹریوںکو سیل کر دیا گیا۔

کپڑوں کو لگانے والی مائع میں ٹیکسٹائل رنگ ڈال کر کیچپ تیار کرنے پر لاہور میں2، راولپنڈی میں2 اور رحیم یارخان میں 1 پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔ کیچپ میں ٹماٹر کی جگہ فلیورز ڈال کر دلکش ساشز میں پیک کر کے مختلف ہوٹلوں اورریڑی بانوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔مزید برآںساسز میں کیمیکل، کھلے رنگوں اور مائیونیر بنانے میں گندے انڈوں کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔

سیل کیے گئے یونٹس کے پروڈکشن ایریا میں واش روم، لال بیگ، مکھیوں کی بھرمار اور نیلے ڈرم بھی موجود پائے گئے۔مزید برآںنا قص انتظامات پر 7 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے 26 کو مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ 14 پروڈکشن یونٹس سے کیچپ کے نمونہ جات اکٹھے کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں ٹیسٹ کے لیے بھی بھجوادیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی سطح پر اشیاء ٹھیک بنے گی تو صارف کو محفوظ خوراک ملے گی۔ڈائریکڑ جنرل پنجاب فوڈ اتھار ٹی نے واضح کیا کہ ملاوٹ پر زیرو ٹالرینس ہے اس حوالے سے جعل سازی کی سزائیں مزید سخت کروا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں