اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے جن کا ایک مثالی معاشرے میں تصور کیا جا سکتا ہے،صوبائی وزیر اعجاز عالم

جمعہ 16 نومبر 2018 22:49

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرہ ایک بہترین مثال ہوتا ہے جدھر ریاست کے آئین میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کئے جاتے ہیں اور کوئی ایسا اصول یاضابطہ روا نہیں رکھا جاتا جو شرف انسانیت کے منافی ہو۔اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو بھی ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے جنکا ایک مثالی معاشرے میں تصور کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں اقلیتوں کو بھی تمام حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے اور ریاست پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے نیو منسٹر بلاک میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تمام علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھی ہم سب کو ملکر معاشرے میں امن اوربھائی چارہ کے فروغ کیلئے حضرت محمد مصطفی ؐ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ؂تعلیم اور صحت سمیت تمام سماجی شعبوںانقلابی اقدامات کئے ہیںجسکے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں