گراں فروشی پر35افراد گرفتار142500روپے جرمانہ عائد

جمعہ 16 نومبر 2018 23:44

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر34فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور35افراد کو حراست میں لے لیااور10دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ142500روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں