طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار لنک روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹائون‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ کالج فار بوائز‘ گلبرگ‘لاہور‘گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول‘ فار گرلز‘ گلبرگIII‘لاہور‘فرقان پبلک سکول‘ جاوید کیمپس‘ کوٹ عبدالمالک اوراُم حبیبہ ماڈل ہائی سکول‘ جاوید نگر‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد732تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں