گراں فروشی پر29افراد کے خلاف مقدمات درج،38000روپے کے جرمانے عائد

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:19

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر29افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور34افراد کو حراست میں لے لیااور12دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ38000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں