دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے ہی ملے گی ، ایم ڈی پیف

اتوار 18 نومبر 2018 19:00

لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران یعقوب نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ملے گی یہی ہمارا ایما ن اور اللہ رب العزت کا حکم ہے ۔ ربیع الاول کی آمد مسلمانوں کے لیے اللہ کے انعام کی یاد تازہ کرتی ہے۔یہ بات ایم ڈی پیف نے ہیڈ آفس میں محفل عید میلاد النبی ﷺکے انعقاد کے موقع پر کہی ۔

(جاری ہے)

پیف ترجمان کے مطابق محفل میلاد مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی گئی ۔ جس میں قرآن خوانی ، تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی کی گئی جبکہ مذہبی سکالر نے سیرت طیبہؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیںاپنی زندگیوں میں عملی طور پر اسوہ حسنہ ؐ اپنانے کی ضرورت ہے۔ آخر میں ملکی سلامتی و امن کے لیے اجتماعی دعا کروائی گئی ۔ پیف انتظامیہ نے تمام پیف پارٹنر سکولوں سے درخواست کی ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اپنے سکولوں میں محفل درود پاک منعقد کریں اور طلبا کے درمیان مقابلہ حسن قر ا ت و نعت رسول مقبول کروا کر ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں