سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں تعلیمی اداروں کو بھی شامل کررہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب

اتوار 18 نومبر 2018 20:20

لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ ملک میں سپورٹس کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں اور سپورٹس کا کلچر فروغ پا رہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں تعلیمی اداروں کو بھی شامل کررہا ہے جس سے طلبہ و طالبات میں سپورٹس کا رحجان فروغ پائے گا، بچوں کو گراؤنڈز میں لیکر آنیوالے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان قابل تعریف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشنیں حاصل کرنیوالی ٹیموں اور کوچز میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں آمد پرچیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر مختار احمد اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر خواجہ سیف الرحمن نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا پرتپاک استقبال کیا ، کھلاڑیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اورگلدستہ پیش کیا گیا، اپنے خطاب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ صوبہ بھر میں سپورٹس کیلنڈر کے مطابق سپورٹس ایونٹس شروع ہورہے ہیں جس میں انڈر 16کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا، انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس سے کھلاڑی استفادہ کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان سپورٹس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹریک سوٹ اور جوگرز دینے کا اعلان کیا، تقریب کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر مختار احمد نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کو سوینئر پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے وزیر اعظم عمران خان کی صاف اور سرسبزپاکستان مہم کے سلسلہ میں تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ میں پودا بھی لگایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں