وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی بادامی باغ میں کھلی کچہری

اتوار 18 نومبر 2018 21:00

لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے حسین پارک بادامی باغ میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر واسا افسران اور پارٹی کارکن اکبر خان اور فاروق خان بھی موجود تھے۔ وائس چئیرمین نے عوامی مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

وائس چئیرمین شیخ امتیاز محمود نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ واسا کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کوڑا کرکٹ گٹروں اور نالوں میں نہ پھینکیں۔

علاوہ ازیں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے ماحولیات کانفرنس میں بھی خصوصی شرکت کی،جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں پانی اور ماحولیات کے حوالے سے واسا کے اقدامات پر بریفنگ دی،ان کا کہنا تھا کہ سموگ سے بچنے کیلئے واسا لاہور نے تمام تر ہیوی مشینری کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں