باروخ پولو کپ گارڈ گروپ نے جیت لیا

سب سڈری فائنل میں بلال سٹیل نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کو ہرا دیا

اتوار 18 نومبر 2018 22:20

لاہور ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ گارڈ گروپ نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ریمنگٹن فارما کو 8-4 سے ہرا دیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں بلال سٹیل نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 11-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے لاہور پولو کلب میں باروخ پولو کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن اینڈ سیاحت یاسر ہمایوں ، باروخ کے سی ای او بلال سجاد، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جواد جمیل ملک، عمر سعید نیازی، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میں گارڈ گروپ اور ریمنگٹن فارما کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پہلے چکر میں صرف ایک گول ریمنگٹن فارما کی طرف سے ہوا، دوسرے چکر میں پانچ گول ہوئے جن میں سے تین گارڈ گروپ کے دو ریمنگٹن فارما کی طرف سے ہوئے۔ تیسرے چکر میں گارڈ گروپ نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کیے۔ چوتھے چکر میں دو گول گارڈ گروپ نے اور ایک گول ریمنگٹن فارما نے کیا۔ اس طرح باروخ پولو کپ گارڈ گروپ نے 8-4 سے جیت لیا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی اور تیمور علی ملک نے چار چار گول سکور کیے۔

ریمنگٹن فارما کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین جبکہ ڈاکٹر فیصل کھوکھر نے ایک گول سکور کیا۔ادھر سب سڈری فائنل میں بلال سٹیل نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 11-5 سے ہرا دیا۔ بلال سٹیل کی طرف سے احمد زبیر بٹ، عمر اسجد ملہی نے تین تین جبکہ ہاشم کمال آغا اور علی ریاض نے دو دو گول سکور کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں