قائداعظم اکیڈمی کے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے درجنوں ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

پیر 19 نومبر 2018 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) قائداعظم اکیڈمی کے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے درجنوں ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے قائداعظم اکیڈمی کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اپیکا یونٹ کے زیر اہتمام ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ قائداعظم اکیڈمی انتظامیہ ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے جسے فوری طور پر روکا جائے اور اگر انتظامیہ نے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو ملازمین اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں