پی پی 168 ضمنی الیکشن،حمزہ شہباز نے سینئر رہنمائوں کو ذمہ داریاں سونپ دیں

پیر 19 نومبر 2018 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کیلئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے لاہور سے کامیاب ہونے والے اراکین پنجاب اور قومی اسمبلی سمیت ٹکٹ ہولڈروں اور پارٹی رہنمائوں کی یونین کونسلوں کی سطح پر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جن (ن) لیگی اراکین قومی صوبائی اسمبلی پر ضمنی الیکشن کی ذمہ دارئیاں عائد کی گئی ہیں ان میں پرویز ملک ، نثار گجر ، مہر اشتیاق ، سیف الملوک سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی رہنما اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں