لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ریلوے ٹریک کی انسپکشن کا آغاز کر دیاگیا

پیر 19 نومبر 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان کے میگا پراجیکٹ سی پیک کے حوالے سے لاہور کے دورے پر آئے ہوئے چینی ریلوے سے متعلقہ ایک چھ رکنی وفد نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ریلوے ٹریک کی انسپکشن کا آغاز کر دیا ہے چینی وفد پاکستان ریلویز کے افسران کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور تک نیا ریلوے ٹریک بچھانے کے سلسلے میں انسپکشن کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وفد انسپکشن کے دوران لاہور ، راولپنڈی ریلوے ٹریک کے درمیان آنے والے ریلوے بھاٹکوں، سگنل سسٹم سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں شہروں کے درمیان نیا ریلوے ٹریک بچھانے کے بعد ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی ٹریک کی انسپکشن کا کام مکمل کئے جانے کے بعد 21 اور 22 نومبر کو ریلوے ہیڈ کواٹر لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو گا جس میں منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ پاکستان ریلوے انتظامیہ نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں چینی وفد کی آمد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں