ماڈل ٹائون کچہری میں وکلاء گردی کے واقعے کے بعد وکلاء نے دو عدالتوں کو تالے لگا دئیے

پیر 19 نومبر 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ماڈل ٹائون کچہری میں وکلاء گردی کے واقعے کے بعد وکلاء نے دو عدالتوں کو تالے لگا دئیے جبکہ عدالتی عملہ نے بھی اس واقعہ کے خلاف عدالتی امور کی انجام دہی کا بائیکاٹ کر دیا نامعلوم وکلاء پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے حملہ آور وکلاء کی ناجائز بات ماننے سے انکار کیا جس پر وکلاء مشتعل ہو گئے اور انہوں نے دو مقامی عدالتوں کے سٹینوگرافروں اور نائب قاصدوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کے خلاف ہڑتال کی کال عدالتوں کے ملازمین کی ایسوسی ایشن نے دے رکھی ہے ان کا مطالبہ ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں