پنجاب حکومت نے لاہور کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دئیے،مئیر لاہور

پیر 19 نومبر 2018 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے لاہور کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجرائ کو روک دیا ہے لاہور کی کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور بجلی کے بلوں سمیت دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے بھی فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے لاہور کارپوریشن کے ایک ماہ کے اخراجات 530 ملین ہیں اور فنڈز جاری نہ ہونے سے کارپوریشن 370 ملین ماہانہ خسارے کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف کا نعرہ تبدیلی تھا لاہور بدل گیا ہے اور تبدیلی یہ آئی ہے کہ مال روڈ سے گلی محلوں تک میں گندگی کے ڈھیر ہیں گزشتہ مالی برس میں لاہور کی ہر یونین کونسل میں 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپوں تک کے ترقیاتی کام کروائے گئے مگر اس وقت لوکل باڈیز ڈپیارٹمنٹ کے چیف انجینئر نے پانچ سے دس لاکھ کے معمولی اور ضروری ترقیاتی کاموں کے فنڈز کے اجرا کو بھی اعتراضات لگا کر روک دیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ لاہور کے تمام ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز کو کسی قانونی حکم یا لیٹر کے اجرا کے بغیر روکا گیا ہے اس کے نتیجے میں لاہور میں بے چینی پیدا ہو گی ہے پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کے بعد لاہور کے شہری مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی سطح پر ایک اجلاس بھی منعقد نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر بلدیات عبدالعلیم خان یا وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید انہیں لاہور کے حوالے سے کسی بھی اجلاس میں بلائیں گے تو وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ضرور جائیں گے لارڈ مئیر نے کہا کہ ان کی نہیں سنی جا رہی پہلے ایک کال پر واسا 50 گٹر لے کر پہنچ جاتا تھا مگر اب کوئی نہیں سن رہا کہ تمام افسران ڈرے ہوئے ہیں،ڈینگی کے پھیلنے کی اطلاعات مل رہی ہیں مگر ہیلتھ اتھارٹی ان کی بجائے ڈی سی کے پاس ہے ڈینگی پر سابق دور میں قابو پایا گیا اور تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب کا ڈینگی سے انتقال ایک بہت بڑا نقصان ہے انہیں بھی کسی جگہ ڈینگی سپرے کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سے ہی درخواست کرنا پڑتی ہے، ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے تعاون ہونے سے متعلق سوال پر مبشر جاوید نے کہا کہ اس وقت خود ان کے کارپوریشن کے افسران بھی ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا تجاوزات کے خلاف مہم سے بھی کوئی تعلق نہیںاس کے لئے اگرچہ کارپوریشن کا عملہ اور مشینری استعمال ہورہی ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت تمام کام بیوروکریسی سے لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ لاہور کے شیر ہیںاور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ہرگز استعفیٰ نہیں دیں گے لاہور کے بلدیاتی معاملات پر اگر صوبائی حکومت نے کسی کو کوارڈینیٹر لگایا تو یہ غیر قانونی ہو گا بلدیات کے ادارے کو اآینی تحفظ حاصل ہے اور ابھی موجودہ بلدیاتی اسمبلیوں کو دو سال بھی پورے نہیں ہوئے،مئیر لاہور نے تصدیق کی کہ لاہور کارپوریشن کا اآڈٹ کیا جا رہا ہے مگر وہ اس سے خوفزدہ نہیںہیں ان کے قائد نواز شریف کو گرفتارکیا گیا اور اس وقت بھی شہباز شریف جیل مین ہیں اور اگر ان کو جیل بھیجا گیا تو وہ اس کے لئے تیار ہیں کہ ا س وقت تمام کارروائیاں صرف مسلم لیگ ن کے خلاف ہو رہی ہیں، تحریک انصاف نئے بلدیاتی نظام میں لاہور میں چودہ سو یونین کونسلیں بنانا چاہتی ہے جو ناممکن ہیں کہ اس وقت 274 یونین کونسلوں کے لئے ہی بمشکل سٹاف پورا ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں