عید میلاد النبی کل مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی ،انتظامات مکمل ،گلیاں اور بازار سج گئے،

سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں، لاہورمیں مختلف علاقوں سے عید میلاد البنیؐکے جلوس نکالے جائیں گے،محافل میلاد کا انعقاد بھی کیا جائیگا

منگل 20 نومبر 2018 18:23

عید میلاد النبی کل مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی ،انتظامات مکمل ،گلیاں اور بازار سج گئے،
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی آکل بدھ کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ،گلیاں اور بازار جھنڈیوں سے آراستہ، سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کر دیا گیا،صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مختلف علاقوں سے عید میلاد البنیؐکے جلوس نکالے جائیں گے اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جائیگا ،لاہور کا84واں سالانہ قدیمی مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی جامع مسجدحنفیہ محلہ کشمیری سادھواں اندرون اکبری گیٹ سے نکالا جائیگا جس کی چیئرمین مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی ؐکمیٹی محمد اشفاق قادری، سجادہ نشین دربار شاہ محمد غوث سید پیر مکرم علی شاہ ،علامہ مقصود احمد قادری قیادت کریں گے، جلوس میں جامعہ نعیمیہ، سنی اتحاد کونسل، تحفظ ناموس رسالت محاذ، مصطفائی تحریک، بزم نوجوانان اہلسنت مسجد عائشہ صدیقہ پیر گیلانیاں، بزم شمسیہ فیض باغ شمالی لاہور، بزم جامعہ حیات القرآن چوک نواب صاحب، بزم شان مصطفی، جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ، منہاج نعت کونسل موچی گیٹ، بزم الحسنات العلوم مسجد وزیر خان، انجمن طلبا اسلام، المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ، فیضان ویلفیئر آرگنائزیشن ڈیرہ میاں صاحب کدھر شریف، دارالعلوم جماعتیہ رضویہ، جامعہ رسولیہ شیرازیہ، جامعہ کریمیہ، جامعہ تاجدار مدینہ بلال گنج، جامعہ مازاع البصرکریم پارک ،جامعہ حق باہو سلطانیہ موہنی روڈ، بزم رضا جامعہ نظامیہ لوہاری گیٹ، تنظیم محمدی کشمیری بازار، انجمن غلامان رسول موتی ٹبہ بھاٹی گیٹ، تنظیم غلامان رسول کٹٹرہ ولی شاہ اور دیگر تنظیموں کے سینکڑوں اراکین شرکت کرینگے، شرکائے جلوس درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے چوہٹہ مفتی باقر، اکبری منڈی اور سرکلر روڈ سے ہوتے ہوئے بعد نماز عصر میلاد چوک دہلی گیٹ پہنچیں گے جہاں افتتاحی تقریبات ہونگی، مولانا نصیر احمد شرقپوری، قاری عارف سیالوی، صاحبزادہ محمد وسیم دیگر علما کرام سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

صدر تنظیم محمد ظہیر بٹ قدیمی مرکزی جلوس عید میلادالنبیؐ کا افتتاح جبکہ خواجہ سلمان رفیق پرچم کشائی کرینگے۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے جائیں گے جبکہ انجمن تاجران کے زیراہتمام مرکزی جلوس کے راستے میں جگہ جگہ دودھ اور چائے کی سبیلیں لگائی جائیں گی ، شرکا ء جلوس کی دستار بندی بھی کی جائے گی، مرکزی جلوس روایتی راستوں مسجد وزیر خان، پرانی کوتوالی، کشمیری بازار، ڈبی بازار، پانی والا تالاب، لہنگے منڈی، بازار حکیماں، اونچی مسجد بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر اختتام پذیر ہوگا جہاں شرکا جلوس کی دستار بندی کی جائیگی۔

علاوہ ازیں عید میلاد النبی کی مناسبت سے بچے گلی محلوں میں پہاڑیاں بنا کر اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں، بازاروں میں مسجد نبوی، خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے گئے ہیں، کیلی گرافی کے نمونے بھی گلیوں میں آویزاں کئے گئے ہیں،اس سلسلہ میں یکم ربیع الاول سے ہی نذر ونیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے، کہیں ناشتہ تو کہیں نان دال، کہیں میٹھے چاول تو کہیں بریانی سے ہر خاص و عام کی تواضع کی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں