پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں افسران و اہلکاروں کیلئے مختلف ریفریشر کورسز کا آغا ز

منگل 20 نومبر 2018 18:23

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں افسران و اہلکاروں کیلئے مختلف ریفریشر کورسز کا آغا ز کر دیا گیا۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد وقاص نذیرکی ہدایت پر افسران و اہلکاروں کے لئے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کواٹرز سید کرار حسین تمام کورسز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اے ایس پیز،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،انچارجز انوسٹی گیشن،انچارجز ہومی سائیڈ سیل اور انچارجز ڈرگ سیل ریفریشر کورسز میں حصہ لے رہے ہیں۔ افسران کو ریفرشر کورسز بہترسروس ڈلیوری اوررویوں میں تبدیلی کے نام سے کروائے جارہے ہیں۔افسران کو ماہر سیکالوجسٹ ،ماہرقانون ، پولیس افسران اور کوالیفائیڈ لیکچرار زکی زیر نگرانی کورسز کروائے جارہے ہیں۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کواٹر سید کرار حسین نے مزید کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس لائنز میں 300سے زائد گاردات اور سکیورٹی ڈویژن کے جوانوں کو ایس ایم جی اور بریٹا پسٹل کی فائرنگ پریکٹس بھی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں