حکومت پنجاب کا قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی سرکاری زمین پر پارکس اور ہائوسنگ سکیمیں بنانے کا فیصلہ

قبضہ مافیا سے ایک لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین واگزار کروائی گئی ،مجموعی مالیت 143ارب روپے کے قریب ہے ‘ذرائع

منگل 20 نومبر 2018 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) حکومت پنجاب نے قبضہ مافیا سے واپس لی گئی ایک لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر پارکس ور ہائوسنگ سکیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے قبضہ مافیا سے ایک لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین واگزار کروائی ہے جس کی مجموعی مالیت 143ارب روپے کے قریب ہے ۔ واگزار کروائی گئی سرکاری زمین پر عوام الناس کے لئے لو انکم ہائوسنگ سکیمیں بنانے کے علاوہ تفریحی مقامات بنانے کی غرض سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے سفارشات طلب کی گئی ہیں ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ واگزار کروائی گئی سرکاری زمینوں کی موثر نگرانی کا عمل رائونڈ دی کلاک جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں