ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی زیر صدارت سکھ یاتریوں کی ننکانہ آمد پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

منگل 20 نومبر 2018 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغرکی زیر صدارت سکھ یاتریوں کی ننکانہ آمد پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر احسن منیر سمیت سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں ویڈیو لنک پر لاہور، ننکانہ، شیخو پورہ، ناروال ،راولپنڈی ،اٹک اور گجرانوالہ کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے ہدایت کی کہ یاتریوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں،تمام داخلی خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں