ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر سے یورپین یونین ڈیلیگیشن اور برٹش ہائی کمیشن کی ملاقات

ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی نے فضیل اصغر اور یورپین یونین ڈیلیگیشن کو فرانزک سائنس ایجنسی کے متعلق بریف کیا

منگل 20 نومبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر سے یورپین یونین ڈیلیگیشن اور برٹش ہائی کمیشن کی لاہور سول سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انڈر کیپری پروگرام انڈر رول آف لاء پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات سے قبل یورپین یونین ڈیلیگیشن نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا تفصیلی دورہ کیا ۔

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر طاہر اشرف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر اور یورپین یونین ڈیلیگیشن کو فرانزک سائنس ایجنسی کے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر یورپین یونین ڈیلیگیشن نے فرانزک سائنس ایجنسی اور ایڈنشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی خدمات کو سراہا ۔ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ شواہد کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیلیگیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈیلیگیشن سے ڈیٹا بیس ،فنگر پرنٹس اور گنز کے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سال پراسیکیوٹر اور میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹریننگ بھی کی جاتی ہے۔ ملاقات میں سپیشل سیکرٹری طارق محمود جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس خاور کمال، ڈپٹی سیکرٹری پولیس آمنہ منیر، ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اور سیکشن آفیسر پولیس ون غزالہ کنول بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں