ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے 13 سول ڈیفنس افسران کو اپنے اپنے اسٹیشن پر رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں

رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی‘کیپٹن(ر) ملک شہباز

منگل 20 نومبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ڈائریکٹر سول ڈیفنس کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید کی زیرصدارت سول ڈیفنس کے افسران کا اجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے 13 سول ڈیفنس افسران کو اپنے اپنے اسٹیشن پر رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سول ڈیفنس کے افسران جو متعلقہ اسٹیشن پر رپورٹ نہیں کریں گے ان کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس اجلاس میں اسٹنٹ ڈائیریکٹر سول ڈیفنس ملتان ریجن طارق محمود وحیدکو راولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں