احتساب عدالت لاہور نے اری گیشن ایمپیلائیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا

بدھ 21 نومبر 2018 00:30

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) احتساب عدالت لاہور نے ایری گیشن ایمپیلائیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ میں 97.891 ملین روپے کے فراڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے 5 ملزمان کو مجموعی طور پر 5 کروڑ، 81 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔۔عدالت نے ملزمان کو 15 سال قید کی سزا بھی سنائی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایک ملزم چوہدری فرخ زمان کو بری جبکہ ملزمہ مسمات تنویر ہمایوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے ملزم غلام علی کو تین سال قید اور 90لاکھ روپے جرمانہ، ملزم ذکا اللہ بھٹی کو تین سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔عدالت نے ملزم اسد علی کو تین سال قید اور 91 لاکھ روپے جبکہ ریاض بھٹی کو ساڑھے 8 لاکھ جرمانہ ۔ملزم احمد شاہ کو 3 کروڑ 81 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں