پنجاب بھرمیں 987ٹریفک حادثات میں 12ا فراد جاںبحق1089زخمی

بدھ 21 نومبر 2018 18:40

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) پنجاب بھر میں گزشتہ روز 987ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ 1089ذخمی ہو گئے، پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں987روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 645افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،432معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی طرف سے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی ،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان 1122کے مطابق ان حادثات میں76فیصدموٹر سائیکل حادثات ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی درالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ254متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،فیصل آباد 84 حادثات میں95متاثرین، ملتان 63حادثات میں61متاثرین کو ریسکیو کیا گیا، ٹریفک حادثات کے کل1089متاثرین میں880مرد اور209خواتین شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں