کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ناک، کان، گلہ، کے زیر انتظام کان کی سرجری سے متعلق 2 روزہ تربیتی کورس کا انعقاد

بدھ 21 نومبر 2018 21:20

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ناک، کان، گلہ، کے زیر انتظام کان کی سرجری سے متعلق 2 روزہ تربیتی کورس کا اہتمام کیاگیا جس میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین سمیت غیر ملکی ماہرین میں انڈیا کے شہر بنگلور میں قائم ای این ٹی کے ادارے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر وجندرا ، یوکے سے پروفیسر ڈاکٹر رچرڈ اور پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال بھٹہ نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد بیرون ملک سے آئے ماہرین کے پاکستان بھر کے ڈاکٹروں کو کانوں کی بیماریوں کے علاج اور آپریشن کی نئی تحقیق کے بارے میں تربیت اور ان کے ساتھ نئے نئے تجربات سکھانا ہے۔ اس ورکشاپ میں پاکستان بھر سے آئے ڈاکٹروں کی تربیت کے لئے کے ای ایم یو کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ پروفیسر معروف عزیز ، پروفیسر خالد منیر چیمہ ، پروفیسر محمد امجد، برکیڈیر ڈاکٹر محمد انور، ڈاکٹر ارشادملک نے غیر ملکی ماہرین کے ساتھ مل کے ڈاکٹروں کی تربیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انڈیا سے آئے ڈاکٹر وجندرا کا کہنا تھا کہ میں کان کی بیماریوں کے سلسلے میں پہلے بھی کئی مرتبہ پاکستان آچکا ہوں اور ادھر آ کے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ پاکستان کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اور ان کو سرجری کے حوالے سے جو بھی تکنیک سکھائی جائیں بہت جلد خود کرنا سیکھ جاتے ہیں۔ وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ اس تربیتی کورس سے شعبہ ای این ٹی کے ڈاکٹرز نے کان کی پچیدہ بیماریوں پر عملی تربیت کی جوکہ اچھی یونیورسٹی کے لئے ضروری ہوتاہے کیونکہ یونیورسٹی کا اصل مقصد ہی تحقیق اور تجربات کرنا ہے اور میں اس موقع پر ناک ، کان گلہ کے شعبہ کے سربراہان کو مبارک باد پیش کرتاہوں کہ جنہوں نے اپنی کاوشوں سے چھٹی ہونے کے باوجو د بھی اس کورس کا انعقاد کیا اور نئے آنے والے ڈاکٹرز کو سیکھنے کی سہولت اور موقع دیا۔

ورکشاپ پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیز سے شرکت کرنے والو ں میں پروفیسر عاصم ، پروفیسر اقبال خاں ، ڈاکٹر نخبت ، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر نوشین، اور ڈاکٹر جواد شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں