سدھو کی قیادت میں کرتارپورراہداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی وفد کی پاکستان آمد

بھارتیوں صحافیوں کا 15رکنی وفد بھی واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا ، رینجرز حکام نے استقبال کیا

منگل 27 نومبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں وفد کرتار پور کوریڈور کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا ۔نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا جہاں پنجاب رینجرز کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان نے تین ماہ پہلے جو بیج بویا آج وہ پودا بن چکا ہے، اس سے زیادہ خوشی نہ مجھے ہوسکتی تھی اور نہ 12کروڑ سکھ برادری کو، پاکستان کے وزیراعظم اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

قبل ازیں بھارتیوں صحافیوں کا 15رکنی ووفد بھی واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لیجایا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں