دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 29 نومبر 2018 12:34

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 27700کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد4300 کیوسک اور اخراج4300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8900کیوسک اور اخراج24000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد9200کیوسک اور اخراج4000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 68700 کیوسک اور اخراج 64700کیوسک،چشمہ آمد47500 کیوسک اوراخراج 58000کیوسک، تونسہ آمد57400 کیوسک اور اخراج49600 کیوسک، پنجند آمد3800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 41700کیوسک اور اخراج 35100 کیوسک، سکھر آمد30400 کیوسک اور اخراج5500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراجآمد5000 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1436.85 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.960 ملین ایکڑ فٹ ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1137.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.323 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں