وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اقلیتو ں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اقدامت کئے جا ر ہے ہیں‘وفاقی وزیر مذہبی امور

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام گورو دواروں سمیت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی و تزئین و آرائش ،املاک کی حفاظت کے اقدمات کیے جا رہے ہیں ‘پیر نور الحق قادری

جمعرات 29 نومبر 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اقلیتو ں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اقدامت کئے جا ر ہے ہیں ،پاک بھارت کرتار پور راہداری کے قیام سے پوری دنیا میں پاکستان کے اقلیت نواز ملک ہونے کا پیغام گیا ہے ۔

بھارت کی طرف سے وزراء امن کے سفیر بن کر تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے جس پر ہم بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام گورو دواروں سمیت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی و تزئین و آرائش ،املاک کی حفاظت کے اقدمات کیے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی لیڈر سردار امر جیت سنگھ نے کہا ہے کہ راہداری کے قیام سے فاصلے سمٹ گئے ہیں بھارت میں بسنے والے کروڑوں سکھ یاتری چند منٹ کی مسافت کے بعد گورو دارہ صاحب کے درشن کر سکیں گے جو پوری سکھ قوم کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ہم یہاں پاکستان میں ملنے والی سہولیات پر حکومت پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیں ۔چیئرمین مترو کہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان نے کہا ہے کہ اس تقریب کے انعقاد سے بورڈ کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے اور ٹرسٹ بورڈ کی بھر پور نمائندگی ہوئی ہے جس پر ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر پیر نو ر الحق قادری کے بے حد شکر گزار ہیں ۔

پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پرددھان سردار تارا سنگھ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور سکھ قوم ہمیں پاکستان میں رہنے پر فخر ہے یاتریوں کی مہمان نوازی و دیگر انتظامات PSGPCکی مشاورت سے ہی کیے جاتے ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔سیکرٹری بورڈ محمدطارق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کرتار پور راہداری کی تعمیر اور گورو دوارہ کی تزئین و آرائش ، تعمیرات،لنگر و دیر انتظامات وفاقی حکومت کے ہدایا ت مطابق جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے ۔

ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،فراز عباس اورپی آر او عامر حسین ہاشمی اور پوری ٹیم نے اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دی جو قابل تعریف ہے ۔ مزید برآںبابا گورو نانک جنم دن کی تقریبات منانے کے لیے بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتری اپنا 10روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد آج بذیعہ اسپیشل ٹرین واہگہ ریلوے اسٹیشن کے راستے واپس چلے جائیں گے ۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک محمد طارق ،پردھان سردار تارا سنگھ پھولوں کے گلدستے اور تحائف سے ساتھ انہیں الودا ع کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں