سیشن جج لاہور کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور کیمپ جیلوں کا دورہ ،معمولی جرائم میں ملوث 86 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

عابد حسین قریشی نے ساتھی ججوں کے ہمراہ جیلوں کے ہسپتال، بیرکس، کچن اور کھانے پینے کی اشیا کے معیار کا جائزہ لیا

جمعرات 29 نومبر 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور کیمپ جیلوں کے دوروں کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 86 قیدیوں کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل سیشن و ساتھی ججوں کے دونوں جیلوں کے دوروں کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹس نے ان کا استقبال کیا اور انہیں جیل کا دورہ کروایا۔

فاضل جج نے جیل کے ہسپتال، بیرکس، کچن اور کھانے پینے کی اشیا کے معیار کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے جیل میں قید خواتین اور بچوں کی شکایات بھی سن کو انہیں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان قیدیوں کے ازالہ کے لئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کیں۔ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے جیل حکام کو صفائی کے بہتر انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔سیشن جج نے کوٹ لکھپت جیل میں بہترین انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ چوہدری اعجاز اصغر کو شاباش بھی دی۔ سیشن جج عابد حسین قریشی نے معمولی جرائم میں ملوث کیمپ جیل سے 66اور سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے 22قیدیوں کی رہائی کے پروانے بھی جاری کئے۔ رہا ہونے والے قیدیوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں