حکومت کی سو روزہ کارکردگی مہنگائی اور روزگار تباہ کرنے پر مشتمل ہے‘حنا پرویز بٹ

جمعرات 29 نومبر 2018 16:50

حکومت کی سو روزہ کارکردگی مہنگائی اور روزگار تباہ کرنے پر مشتمل ہے‘حنا پرویز بٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی مہنگائی اور روزگار تباہ کرنے پر مشتمل ہے،ایک کروڑ نوکریاں اور پانچ لاکھ گھر دیوانے کا خواب بن چکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تین ماہ میں تبدیلی سرکار نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے نام پر ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔

سو دن میں مہنگائی کا شرح پاکستان کی بلند ترین سطح 8.5 فیصدتک رہی۔

(جاری ہے)

حکومت نے آتے ہی ترقیاتی بجٹ میں 325ارب روپے کی کٹوتی کی جس کی وجہ سے سینکڑوں منصوبے التواء کا شکار ہو گے۔انہوں نے مزید کہا وزیر خزناہ اسد عمر ن لیگ کے دور حکومت میں ایک رویپہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر مخالفت کرتے تھے ۔ن لیگ کے دور میں پیٹرول 65لیٹر ملتا تھا لیکن اب ایک سو روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصونعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔بجلی،گیس،سبزیاں،دالیں ،سی این جی،ایل پی جی اور ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کے علاوہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ گاڑیوں اور بھینسوں کی نیلامی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں