سکولوں میں انرجی ڈرنکس کے فروخت کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 29 نومبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانامنان خان نے سکولوں میں انرجی ڈرنکس کے فروخت کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں جنک فوڈ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت جاری ہے۔جو کہ مہنگے داموں ہونے کے ساتھ بچوں کے لیے مضر صحت بھی ہیں۔جن کے کھانے پینے سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار اور ان کی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے اپنے دورے حکومت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نام سے ایک ادارہ بنایا تھا۔جو کہ احسن طریقے سے مختلف ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر کاروائی میں مصروف عمل یے۔مگر فوڈ اتھارٹی ان سکولوں کو نظر انداز کئیے ہوئے ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سکولوں میں فروخت ہونے مضر صحت انرجی ڈرنکس کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے والدین۔یں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔انکامطالبہ ہے کہ ان سکولوں میں فروخت ہونے والے مضر صحت انرجی ڈرنکس اور فوڈ کو روکا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں