ضلعی انتظامیہ لاہور 35ماڈل یونین کونسلز میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی ستھرائی و آگاہی مہم جاری

جمعرات 29 نومبر 2018 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور 35ماڈل یونین کونسلز میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی ستھرائی و آگاہی مہم جاری ہے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں آج چڑیا گھر میں موجودرہی۔ٹیموں نی چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں میں صفائی ستھرائی کے متعلق شعور کو اجاگر کیا۔ چڑیا گھر آئے مختلف سکولوں کے بچوں کو بھی صفائی ستھرائی کے بارے میں بتایاگیا ۔

لاہور آئے سکھ یاتریوں نے بھی صفائی ستھرائی کے متعلق اطمینان کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ داتازون کی35یونین کونسل میں کلین اینڈ گرین مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ علاوہ ازیںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملی دارالاطفا ل راجگڑھ میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت آگاہی واک کی گئی۔اے سی سٹی اور سی ای او ایجوکشن نسیم زاہد، ڈی ای او ملک احسان اور پرنسپل ڈاکٹر شوکت اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پودے لگانا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو لاہور کو کلین اینڈ گرین بنانے میں حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں