ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ایجوکیشن کا اجلاس

جمعرات 29 نومبر 2018 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ایجوکیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، ڈی ایم او ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈپٹی ڈی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ای ایز اور اے ای اوزنے بھی شرکت کی۔ڈی ایم او لاہور تانیہ ملک نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو ایجوکشن کے اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈی اوز ، ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز کو سکولوں میں دوروں کے اہداف پورے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کینٹ، ماڈل ٹائون، اور رائیونڈ کے ڈپٹی ڈی اوز میل کو ناقص کارکردگی پر جواب طلبی لیٹر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ تعلیمی اہداف اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں بہترین انتظامات نہ کرنے پر43سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور ہیڈ ماسٹر و ہیڈ مسٹریس کی جواب طلبی کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے مسلسل غیر حاضر ٹیچرز و نان ٹیچنگ سٹاف کیخلاف شوکاز جاری کر کے نوکریوں سے فارغ کرنے کی ہدایت کی اور سکولوں میں بچوں کا داخلہ کم ہونے پر بھسین اور ملک پور ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے 15مکتب سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو قریبی سکولوں میں شفٹ کرنے کیلئے رپورٹ مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں فرنیچر نہ ہے فنڈز کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا ۔

انہوں نے اے ای اوز کی خالی سیٹوں کو پر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے علاوہ دیگر اداروں سے سٹاف کو واپس منگوا یا جائے اورخطر ناک قرار دئیے گئے سکولوں میں سے بچوں کو شفٹ کیا جائے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تمام افسران تعلیمی اہداف کو بہتر کر کے لاہور کی پوزیشن کو بہتر کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں