لاہور، ایس پی ٹریفک سردار محمد آصف خاں کا مختلف ٹریفک سیکٹرزکا دورہ

جمعرات 29 نومبر 2018 21:26

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار محمد آصف خاں نے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور ڈرائیونگ لائسنسنگ بوتھ کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لائسنسنگ بوتھ کینٹ،ڈیفنس اور مناواں ٹیسٹنگ سنٹرز کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران انہوںنے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنسنگ عملہ کے رویے اور طریقہ کار بارے استفسار کیا،جس پر شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا،بعدازاں انہوں نے لائسنسنگ عملہ کو بریفنگ دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی اہلکار شہریوں سے نارواسلوک نہ رکھے،شکایت پر ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائیگا،سردارآصف نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا مقصد شہریوں کو سروس فراہم کر نا ہے ،ہمیں شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیے۔

سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام وسائل بھروئے کار لا رہی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے،کسی بھی شہری کو ملنے کیلئے کسی بھی سٹاف سے ٹائم لینے کی ضرورت نہیں۔میرے آفس کے دوازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں