پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک سالانہ 13ہزار ملین سے زیادہ قرضہ جات جاری کر رہا ہے، منیر احمد خان

جمعرات 29 نومبر 2018 21:26

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ مختلف سکیموں کے ذریعے سالانہ 13ہزار ملین سے زیادہ قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔ اس بات کا اظہار بینک کے صدر وسی ای او منیر احمد خان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں بینک کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینک اس وقت کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے پیداواری قرضہ جات اور مختلف سکیموں کے ذریعے جس میں لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ، گولڈ لون ، ٹریکٹرو دیگر زرعی آلات کی خریداری اور چھوٹے کاروبار کے لئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے، اس کے ساتھ فصل خریف 2018 ء پر دیئے جانیوالے قرضہ جات کی وصولی اور غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے بینک سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کلائنٹس کو جدید بینکاری کی تمام سہولیات فراہم کریں اور قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کا کام مقرر کردہ ہدف کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں