سی پی ڈی میں 278پراسیکیوٹرز کی تربیت مکمل، فوجداری مقدمات کی پراسیکیوشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری ظہیرالدین

جمعرات 29 نومبر 2018 21:26

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے کہاہے کہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے لے کر اب تک محکمہ پبلک پراسیکیوشن کا شعبہ سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ 278پراسیکیوٹرز کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر چکا ہے،شہریوں کے فوجداری مقدمات کی پراسیکیوشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محکمہ پبلک پراسیکیوشن ، پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی توجہ دے۔

وہ یہاں سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ ہیومن ریسورس کسی بھی ادارہ کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پراسیکیوٹرز کی تربیت اور ان کی استعداد کار میں اضافہ ان کو فراہم کی جانے والی پیشہ وارانہ تربیت کا جزولاینفک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تربیت یافتہ پراسیکیوٹرزمحکمہ پبلک پراسیکیوشن کی بہتر اور مؤثر کارکردگی کیلئے ناگزیرہیں۔

انہوں نے کہاکہ سینٹر فارپروفیشنل ڈویلپمنٹ کو آنے والے دنوں میں پراسیکیوٹرز کی تربیت کا بین الاقوامی معیار کا مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے سی پی ڈی حکام کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کریمینل پراسیکیوشن سروس کے استحکام اور کریمینل جسٹس سسٹم پارٹنرز کے مابین پُل کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کیلئے درکار وسائل کی ممکنہ حل کے ساتھ نشاندہی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا۔صوبائی وزیرنے کہاہے کہ عام آدمی کی فلاح پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات جلد آنا شروع ہوجائیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ جہانگیر چوہدری نے اجلاس کو بتایا کہ سی پی ڈی نے پراسیکیوٹرزکو سٹیٹ آف دی آرٹ تربیت کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کر رکھاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں