دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک شخص ذیابیطس کا شکار ہے،پروفیسر محمود علی ملک

ذیابیطس کے پھیلنے کی بڑی وجہ موٹاپا،مرغن غذائیں اورسہل پسندزندگی ہے،پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان ْفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے طبی ماہرین کا خطاب

جمعرات 29 نومبر 2018 21:44

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) پروفیسر محمود علی ملک نے کہا ہے کہ ذیابیطس کسی بھی فرد کو زندگی کے کسی بھی حصے میں متاثر کرسکتی ہے ۔دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک شخص ذیابیطس کے مرض کا شکار ہورہا ہے ۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمود علی ملک نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ کے لئے طرزندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان نے کہا کہ پیاس،بھوک اورپیشاپ کی زیادتی ذیابیطس کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں اورمرض کی شدت بڑھنے سے مریض کے پاؤں سن ہوجاتے ہیں اوران میں درد کا احساس کم ہونے لگتا ہے ۔جس کی وجہ سے مریض کے پاؤں میں زخم کسی بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ذیابیطس کے پھیلنے کی بڑی وجہ موٹاپا،مرغن غذائیں اورسہل پسندزندگی ہے ۔سیمینار سے پروفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر روبینہ ،پروفیسر اصغر نقی،پروفیسر خالد جاویدنے مرض کی پیچیدگیوں کو روکنے کیلئے اختیاطی تدابیر سے اورجدید طریقہ علاج سے آگاہ کیا ۔بعدازاں وائس چانسلر فاطمہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں