ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ ، سکھ یاتریوں کی متوقع روانگی کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 29 نومبر 2018 21:44

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد اور ڈویژنل انجینئر راجہ عرفان کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے سکھ یاتریوں کی متوقع روانگی کے سلسلہ میں ریلوے اسٹیشن لاہور پر کیے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے لاہور نے تیز گام کی ڈائننگ کار کچن پورشن کی خصوصی طور پر چیکنگ کی۔ کچن میں صفائی اور کھانے پینے کی چیزوں کا معیار بھی چیک کیا گیا۔ ڈی ایس کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی ایس ریلوے نے کچن میں موجود خودونوش کی اشیاء کی ایکسپائری تاریخیں بھی چیک کیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے نے اسٹیشن پر جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر متعلقہ حکام کو جاری کاموں کے حوالے سے ہدایات بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں