پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ بذریعہ ٹرین لاہور سے سکھر روانہ

سکھر میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کرے گا

جمعرات 29 نومبر 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ بذریعہ ٹرین لاہور سے سکھر روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

جہاں پارٹی کارکنوں کا یہ قافلہ سکھر میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کرے گا، پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کا یہ قافلہ بذریعہ جعفر ایکسپریس جب سکھر روانہ ہونے لگا تو لاہور ریلوے اسٹیشن کی فضا پیپلز پارٹی زندہ باد، بلاول بھٹو زندہ، اور جئے جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی، قافلے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم، بینرز اور پلے کارڈ سمیت شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں واضح رہے کہ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے قافلے بذریعہ سڑک اور ریل سکھر پہنچ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں