مرزائی ملک وملت کے غدار ،قانون ناموس رسالتؐ کو کسی قیمت پر بھی ختم نہیںہونے دیں گے،میاں محمداویس

جمعرات 29 نومبر 2018 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) مجلس احراراسلا م پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہا کہ مرزائی ملک وملت کے غدار ہیں قانون ناموس رسالتؐ کو کسی قیمت پر بھی ختم نہیںہونے دیں گی* انہوںنے کہاکہ کسی بھی مشن کی کامیابی کے لیے استقامت کا ہونا ضروری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک ختم نبوت کی تاریخ کو صحیح طوپر غیر جانبداری کے مرتب کیا جائے انہوں نے کہا کہ قادیانی مسئلہ صرف دینی نہیں سیاسی ہے، ختم نبوت کے محاذ کو سرگرم کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا تک مؤثر رسائی ضروری ہے کیونکہ میڈیا غیروں کے ہاتھ میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلمان ہونے کی شرط لازمی قراردی جانی چاہیے کیونکہ صدر کی ملک سے عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمان کے بعد سب سے بڑی دولت اخلاص ہے ہمارے بزرگوں کی جماعت مجلس احراراسلام اخلاص کے ساتھ عقیدہٴ ختم نبوت کی حفاظت کرتی چلی آرہی ہے ،ہماری ساری جدوجہد کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ قادیانی دوزخ کا ایندھن بننے سے بچ جائیں اور جناب محمد کریم ﷺ کے قدموں پر سرنگوں ہوجائیں اور جنت کے اعلیٰ درجات کو پالیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں