لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یو ایم ٹی کے زیر اہتمام مضبوط ہڈیوں ،صحت مند قوم کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

تقریب میںڈی جی فوڈ اتھارٹی اور قومی کرکٹر فخر زمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت مختلف یونیورسٹیز کے طلبا کی جانب سے ہڈیوں کی مضبوطی کے موضوع پر منفرد پوسٹرز اورکو کنگ مقابلوں کا اہتمام ماہر غذائیات،آرتھو پیڈک کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت پنجاب فوڈ اتھارٹی بہترین، مثالی اور قابل تقلید ادارہ ہے جس نے کم وقت میںبہترین کام کیا ہے : فخر زمان صارفین کو صحت بخش اشیا کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے : ڈی جی فوڈاتھارٹی

جمعرات 29 نومبر 2018 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کے زیر اہتمام’’ مضبوط ہڈیاں،صحت مند قوم‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان اورقومی کرکٹر فخر زمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ صارفین کو صحت بخش اشیا کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے۔

صحت مندقوم کے منصوبے کو عمل جامہ پہنانے کیلئے صوبہ بھر کے سکولوں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات مصروف عمل ہیں۔مختلف جامعات کے طلباء کی جانب سے ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی خوراک پر مبنی اشیائے خورونوش اور پوسٹر مقابلوںکا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کے مشترکہ تعاون سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان،قومی کرکٹر فخر زمان،سوشل ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ ڈاکٹر نوید،ماہر غذائیات آمنہ چغتائی اورآرتھو پیڈک کنسلٹنٹ ڈاکٹر یاور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مختلف جامعات کے طلباء کی جانب سے کولنگ اور پوسٹر میکنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ صارفین کو صحت بخش اشیا کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نصب العین ہے۔

صحت مندقوم کے منصوبے کو عمل جامہ پہنانے کیلئے صوبہ بھر کے سکولوں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات مصروف عمل ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا سے آہنی ہاتھوں جبکہ فوڈ انڈسٹری کی اصلاح کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک بہترین،مثالی اور قابل تقلید ادارہ ہے جس نے بہت کم وقت صوبہ پنجاب میں اتنی بڑی اصلاحات کا نفاذ کیا۔

سکولوں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پر پابندی کو کم وقت میں یقینی بنایا گیا ہے۔صحت مند زندگی گزارنے کیلئے خالص خوراک کا استعمال بے حد ضروری ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے سوشل ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ ڈاکٹر نویدکا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ سے پاک خوراک کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ماہرین غذائیت آمنہ چغتائی نے کاربونیٹڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء کے استعمال سے ہڈیوں پر ہونیوالے اثرات پر تفصیلی بات کی۔

آرتھو پیڈک کنسلٹنٹ ڈاکٹر یاور نے انسانی جسم میں ہڈیوں کی بیمریوں اور انکی وجوہات کو بیان کیا۔ تقریب کے آخر میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والا طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانوں میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں