دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

جمعہ 30 نومبر 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 27900کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد4200 کیوسک اور اخراج4200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد8100کیوسک اور اخراج24000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 8400 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج میں آمد69600کیوسک اور اخراج 65600کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد48300 کیوسک اوراخراج 58000 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد57400کیوسک اور اخراج49600کیوسک، پنجند بیراج میں آمد3800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج میں آمد 41700 کیوسک اور اخراج 35100 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد30400 کیوسک اور اخراج5500 اور کوٹری بیراج میں آمد5000 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1434.92 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.915 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1136.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.291 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.003 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کیصبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں