ضلعی انتظامیہ کے عملے پر تشدد کرنیوالے 6افراد گرفتار

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے راوی زون عملہ پر تشدد پر سخت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راوی زون کا عملہ سگیاں پل کے پاس فارم ہائوس پر شادی کے فنکشن کو چیک کرنے گیاتھا۔

(جاری ہے)

ون ڈش اور اوقات کار پر کارروائی کرنے پر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اے سی سٹی احمد رضا بٹ خود موقع پر پہنچے۔پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کارروائی کے دوران چھ افراد کو حراست میں لیا گیااورکھانا ضبط کر لیا گیاجبکہ فارم ہائوس کو سیل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں