گراں فروشی پر27افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر23فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور27افراد کو حراست میں لے لیااور16دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ35000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں