ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک ہفتے کی سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کی تقابل رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک ہفتے کی سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کی تقابل رپورٹ جاری کر دی ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی قیمتوںمیں کمی ہوئی ہے۔آلو (کچا چھلکا )کی قیمت میں10روپے کمی ہوئی ہے ۔آلو(سٹور ) کی قیمت میں 2روپے کی کمی اورآلوشوگر فری کی قیمت برقرار رہی۔پیاز کی قیمت میں فی کلو4روپے کی کمی ہوئی۔

ٹماٹر کی قیمت میں11روپے تک کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

لہسن کی قیمت برقرار رہی۔ادرک کی قیمت میں24روپے کی کمی ہوئی۔ مٹر کی قیمت میں15روپے اوربینگن کی قیمت میں5روپے کمی ہوئی۔کدو کی قیمت میں11روپے کی کمی ہوئی۔ لیموں کی قیمت برقرار رہی۔ بھنڈی توری کی قیمت میں5روپے کی کمی ہوئی۔ سیب کی قیمت میں2روپے کمی ہوئی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی سبزیو ں و پھلوں کی قیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں